18 جولائی 2014 - 18:27
کراچی میں ایک اور شیعہ فعال جوان شہید

تفصیلات کے مطابق شہید حیدر عباس کو دو موٹرسائیکلوں پر سوار چار تکفیری دہشت گردوں نے اس وقت اپنی فائرنگ کا نشانہ بنایا کہ جب وہ اپنی دکان کے باہر کھڑے تھے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کے شہر کراچی کے علاقے پیر الٰہی بخش کالونی (پی آئی بی) میں تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک اور فعال شیعہ شخصیت اور طالبعلم تنظیم امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے سابق رکن حیدر عباس شہید ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق شہید حیدر عباس کو دو موٹرسائیکلوں پر سوار چار تکفیری دہشت گردوں نے اس وقت اپنی فائرنگ کا نشانہ بنایا کہ جب وہ اپنی دکان کے باہر کھڑے تھے۔شہید حیدر عباس کو دہشت گردوں نے چار گولیاں ماریں۔ بعدازاں حیدر عباس کو لیاقت نیشنل ہسپتال شفٹ کیا گیا تاہم حیدر عباس زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے امام علی (ع) کی بارگاہ میں جاپہنچے۔ شہید کی میت کو رضویہ امام بارگاہ شفٹ کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دو روزمیں آئی ایس او کے دو سابق یونٹ صدور کو تکفیری دہشت گرد اپنی بربریت کا نشانہ بنا چکے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲